ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / خلیجی خبریں / ملائم ،شیوپال نے اکھلیش کو رتھ یاترا پر روانہ کرکے اتحاد کا پیغام دیا 

ملائم ،شیوپال نے اکھلیش کو رتھ یاترا پر روانہ کرکے اتحاد کا پیغام دیا 

Thu, 03 Nov 2016 18:37:32  SO Admin   S.O. News Service

لکھنؤ، 3 ؍نومبر(ایس او نیوز ؍آئی این ایس انڈیا )سماج وادی پارٹی(ایس پی)سربراہ ملائم سنگھ یادو نے تمام اندیشوں کو غلط ثابت کرتے ہوئے آج اپنے وزیر اعلی بیٹے اکھلیش یادو کی سماجوادی وکاس رتھ یاترا کو جھنڈی دکھا کر روانہ کیا اور اس دوران اکھلیش کے حریف بتائے جا رہے ان کے چچا شیو پال سنگھ یادو نے بھی اسٹیج شیئر کرکے اسمبلی انتخابات سے پہلے ایس پی میں اتحاد کا پیغام دینے کی کوشش کی۔آئندہ اسمبلی انتخابات کے لیے ایس پی کی تشہیری مہم کے آغاز کے طور پر پیش کی جا رہی وزیر اعلی کی رتھ یاترا کے افتتاحی پروگرام کے دوران ملائم اسٹیج پر درمیان میں بیٹھے اور اپنی دائیں طرف اکھلیش اور بائیں طرف شیو پال کو بٹھایا۔اس دوران یہ پیغام دینے کی کوشش کی گئی کہ پارٹی کے نام پر سبھی متحد ہیں۔ایس پی سربراہ ملائم اور پارٹی میں وزیر اعلی اکھلیش کے مخالف کے طور پر دیکھے جا رہے ان کے چچا شیو پال کی موجودگی سب سے اہم لمحہ تھا۔اکھلیش اور شیو پال کے درمیان جاری اختلافات حال میں اپنے شباب پر پہنچ گئی تھی۔اس کو ایس پی میں اقتدار اور جانشینی کی جدوجہد کے طور پر بھی دیکھا گیا تھا۔شیو پال اور ملائم نے رتھ یاترا کی کامیابی کی خواہش کا اظہار کرتے ہوئے اکھلیش کو مبارک باد دی، حالانکہ اکھلیش کا ہائی ٹیک رتھ تقریبا ایک کلو میٹر دور جا کر خراب ہو جانے سے یاترا میں خلل پیدا ہوگیا اور انہیں آگے کی یاترا کار پر سوار ہو کر کرنی پڑی ۔اس سے پہلے، شیو پال نے رتھ یاترا کی شروعات کے موقع پر اکھلیش کو رتھ یاترا کی نیک خواہشات پیش کرتے ہوئے کہا کہ یہ رتھ یاترا کامیاب ہوگی اور گزشتہ چار سال کے دوران ایس پی حکومت کی طرف کئے گئے ترقیاتی کاموں کا پیغام پوری ریاست میں پھیلائے گی ۔انہوں نے کہا کہ سماج وادی پارٹی کا مقصد ہے کہ ریاست میں کسی بھی قیمت پر بی جے پی کی حکومت نہ بننے پائے اور 2017میں ایس پی کی ایک بار پھر واضح اکثریت کے ساتھ حکومت بنائے گی ۔


Share: